راولپنڈی میں 7 روز کےلئے دفعہ 144 نافذ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ 7 روز کےلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روز کےلئے جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی رہے گی۔اس دوران راولپنڈی ضلع میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 19 اگست تک کےلئے ہے، جس کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔
دفعہ 144