• news

کے ٹو بیس کیمپ پر بلند ترین‘ بحیرہ عرب میں بھی ہلالی پرچم


گلگت+ دبئی (نوائے وقت رپورٹ) کے ٹو بیس کیمپ پر دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر پاک آرمی نے 250 فٹ لمبا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔ یہ ریکارڈ پاک فوج کے شہدائ‘ غازیوں اور سیاچن محاذ پر وطن کی حفاظت کرنے و الوں کے نام کیا گیا۔ قومی ریکارڈ بنانے میں سندھ‘ پنجاب‘ بلوچستان‘ گلگت بلتستان اور خیبر پی کے کے کھلاڑی شامل ہیں۔ نو رکنی ٹیم میں سپین کی خاتون مارتھا نے بھی شرکت کی۔ دبئی میں یوم آزادی کا انوکھا اور انمول جشن منایا گیا۔ سمندر کی تہہ میں اوورسیز پاکستانی خاور اقبال نے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ خاور اقبال تین ماہ کی خصوصی ٹریننگ کے بعد پاکستانی پرچم بحیرہ عرب کی تہہ میں لہرانے میں کامیاب ہو گئے۔ خاور اقبال نے پاکستانی پرچم کو سیلیوٹ کیا اور پاکستان کی سربلندی کیلئے سمندر کی تہہ میں دعا کی۔ خاور اقبال نے جشن آزادی پر پوری قوم کو مبارک باد دی اور پاکستان اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔
پرچم لہرا دیا

ای پیپر-دی نیشن