• news

کرک : انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر،4گاڑیوں میں تصادم ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق 


کرک (نوائے وقت رپورٹ) انڈس ہائی وے پر سپینہ موڑ پر آئل ٹینکر سمیت چار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کرک کے مطابق حادثہ ایمبولینس‘ منی ٹرک اور کار کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا جہاں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد تیل سڑک پر بہنے کی وجہ سے گاڑیاں بے قابو ہو گئیں۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حادثے کے بعد گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جبکہ ایمبولینس میں مریض کے ساتھ اہل خانہ کے افراد بھی سوار تھے۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور لاچی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کرک حادثہ

ای پیپر-دی نیشن