• news

سابق رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے  تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا 


لاہور( این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی وجہ سے خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں،9مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
بتایا گیا ہے کہ منزہ حسن ان دنوں بیرون ملک مقیم ہیں اور وطن واپسی پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔
منزہ حسن استحکام پاکستان شمولیت 

ای پیپر-دی نیشن