• news

پاکستان پوسٹ میں گریڈ 20 کے 6 پوسٹ ماسٹر جنرل سمیت11 افسروں کے تقرر و تبادلے 


 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پوسٹ میں گریڈ 20 کے 6 پوسٹماسٹر جنرل سمیت11 افسران کے تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد ظہیر کو پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ انکی جگہ گریڈ 20 میں ترقی پانے والے احسان اللہ چارج سنبھالیں گے۔ خرم غزنوی کو ترقی کے بعد پوسٹ ماسٹر جنرل فیڈرل کیپیٹل گلگلت بلتستان مقرر کیا گیا ہے۔ انکے پیشرو رشیداللہ خان کنڈی کو ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لگایا گیا ہے۔ ترقی پانے والے محمد عمران خان کو پی ایم جی بلوچستان کوئٹہ اور انکے پیشرو نعمان فلاح الدین کو جنرل منیجر پوسٹل لائف انشورنس لاہور،، ذوالفقار حسین کو پی ام۔ جی جنوبی پنجاب ملتان، مصطفی کمال کو پی ایم جی میٹرو پولیٹن سرکل کراچی، ڈاکٹر نجیب الرحمن کو پی ایم جی شمالی سمدھ حیدر آباد اور ٹریننگ پر گئے سکواڈرن لیڈر (ر) مقصود احمد کو ڈپٹی ڈائریکتر جنرل آپریشنز ہیڈکوارٹر۔ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے ان تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
 تقرر و تبادلے 

ای پیپر-دی نیشن