کسی نے وزیراعظم کو نہیں کہا ان کو نگران تعینات کیا جائیگا : رانا ثنا
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے کہا ہے کہ اتفاق رائے ہوا تھا کہ نگران وزیراعظم کوئی سیاستدان ہونا چاہئے۔ نگران وزیراعظم کا تعلق اگر چھوٹے صوبے سے ہو اور بلوچ ہو تو اچھا پیغام جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کسی ایک نام پر اتفاق کرنا باہمی مشاورت سے ہوتا ہے، سب سے زیادہ مناسب شخصیت انوار الحق کاکڑ صاحب بنتے ہیں۔ پی پی نے تین ناموں میں سے ایک نام پر پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کا استحقاق ہے۔ اختر مینگل کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔ اختر مینگل کا گلہ اس لحاظ سے جائز ہے کہ انوار الحق ان کے سیاسی حریف ہیں۔ کسی نے بھی وزیراعظم کو نہیں کہا یہ نام ہے اور ان کو نگران وزیراعظم تعینات کیا جائے گا۔ مردم شماری اتفاق رائے سے ہوئی۔ مردم شماری کی منظوری میں پی پی نے بھی ووٹ دیا۔ فیصل کریم کنڈی کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے مگر ان کی پارٹی کا جو م¶قف ہے وہ آن ریکارڈ ہے۔
رانا ثناء