• news

مشاورت کا دوسرا دور بھی ناکام ، نگران وزیراعلی سندھ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا 


کراچی (کامرس رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہو گئی، نگران وزیراعلیٰ کےلئے کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے درمیان آج ایک اور ملاقات ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری مشاورت کا دوسرا دور تھا، مختلف نام نگران وزیراعلیٰ کے لیے زیرغور آئے مگر کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پرمزید مشاورت کرینگے، کوشش ہے کہ کسی نام پر متفق ہوجائیں، اگراتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائےگا۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شعیب صدیقی، یونس ڈھاگا اور ڈاکٹر صفدرعباسی کے نام دیئے گئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ 

ای پیپر-دی نیشن