• news

سپریم کورٹ رولز کو ایکٹ آف پارلیمنٹ سے مقدم کہنا غیر آئینی ، افسوسناک، اتحادی سینیٹرز


اسلام آباد(خبرنگار)سینٹ میں اتحاد ی پارلیمانی رہنماو¿ں نے مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ کے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے سینیٹراسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، اعظم نذیرتارڑ، مولانا غفورحیدری، سینیٹر منظورکاکڑ، طاہربزنجو، شفیق ترین، حاجی ہدایت اللہ اور محمد قاسم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کو ایکٹ آف پارلیمنٹ سے مقدم کہنا غیرآئینی اور افسوسناک ہے اتحادی سینیٹرز کا کہنا تھاکہ عدالت کوپارلیمان کے اختیارات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے، قانون سازی صرف اور صرف پارلیمان کا اختیار ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل کے ایک دن بعد کئی ہفتوں سے محفوظ فیصلہ سنانا حیران کن ہے اتحادی سینیٹرز نے کہا کہ ہماری رائے میں ایسے فیصلے پارلیمان کی آزادی اور خودمختاری کو متاثرکرتے ہیں
سینٹ

ای پیپر-دی نیشن