دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں میں پاکستان کیساتھ،قافلے پر حملے کی مذمت:چین
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں چینی سفاتخانہ نے بلوچستان میں گوادر بندرگاہ کے قریب قافلے پرحملے کی پرزورمذمت کی ہے۔ چینی سفارتخانہ نے واضح کیا ہے کہ چین دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہے ،قافلے پر حملے کی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔چینی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ چین دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے۔