آزادی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، فضل الرحمان، نگران وزیراعظم کوفون ،مبارکباد دی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم آج ہم یہ عہد کرے کہ اپنی آزادی اور خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے اور آج کے دن پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پر امن جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم مصمم کر نا ہو گا۔ اس حوالے سے ملک میں جاری جے یوآئی کی پرامن پارلیمانی اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کا حصہ بنے گی۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے نگران وزیر اعظم کو مبارکباد دی ۔