نشتر کالونی: 50 لاکھ کی چوری‘ شاد باغ‘ ڈاکو ڈیڑھ کروڑ کا سکریپ لے گئے
لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ شادباغ میں چار ڈاکوؤں نے احمد فراز کے گودام میں گھس کر 70 ٹن سکریپ ٹرک پر لادا اور فرار ہوگئے ہیں۔ نشتر کالونی کے علاقے میں چوروں نے شیخ وقار طارق کے گھر کے تالے توڑ کر 50لاکھ روپے مالیت کا 7تولے سونا, 2قیمتی گھڑیاں، ڈائمنڈ کی انگوٹھی اور نقدی چوری کر لی۔ ڈیفنس اے کے علاقے میں رب نواز کے گھر سے 12 لاکھ 22ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ اور دیگر گھریلو سامان، غازی آباد کے علاقے میں محمد یعقوب اوراس کی فیملی سے 6 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون،یکی گیٹ کے علاقے میں امجد سے 3 لاکھ نقدی اور موبائل فون، ہربنس پورہ سے محمود اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے چاندی کے زیورات اور نقدی، رائیونڈ سٹی میں صادق کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے میں شارب نامی شہری کیے فلٹریشن پلانٹ کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر76 ہزار 8 سو روپے،کاہنہ کے علاقے میں عامر شہزاد کی ایل پی جی سلنڈروں کی دکان سے گن پوائنٹ پر 65 ہزار روپے، شمالی چھاؤنی کے علاقے میں عمار رضا سے گن پوائنٹ پر 48 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں تنظیم صدیقی سے 42ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شالیمار میں شہزاد سے38ہزار 5سو روپے اور موبائل فون، سول لائن میں عظیم اور عثمان سے اسلحہ کے زور پر70ہزار روپے لوٹ لئے۔ چوروں نے مسلم ٹاؤن،گلبرگ، غازی آباد، غالب مارکیٹ اور نولکھا کے علاقوں میں سے کاریں جبکہ مصری شاہ،باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد، راوی روڈ، شیراکوٹ، اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔