پانچ بھارتی ریاستوں میں 4مقامات پر این آئی اے کے مسلمانوں کے خلاف چھاپے
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے امن وامان کو خراب کرنے کی پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI)کی سازش کو ناکام بنانے کے نام پرپانچ بھارتی ریاستوں میں 14مقامات پرمسلمانوں کے خلاف چھاپے مارے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے ایک بیان میں کہاکہ کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور بہار کے کنور، ملاپورم، دکشن کنڑ، ناسک، کولہاپور، مرشد آباد اور کٹیہار اضلاع میں 14مقامات پر چھاپے مارے گئے۔این آئی اے نے چھاپوں کے دوران کئی ڈیجیٹل آلات اور دستاویزات کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا مسلمانوں کی ایک سیاسی تنظیم ہے جومسلمانوں کو ایک سیاسی پلیٹ فارم پر لا کرانہیں ہندوتوا کے حملے سے بچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔