• news

پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، ملک درست سمت بڑھ رہا، ہر چیز بہتر ہوگی: آرمی چیف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے مستقبل کے بارے میں اچھی توقعات کا اظہار کیا ہے اور عوام میں مایوسی پھیلانے کیخلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے مایوسی کی بجائے لوگوں کو امید دیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ایوان صدر اسلام آباد میں نگران وزیراعظم کی تقریب حلف وفاداری کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے ،آرمی چیف سے سوال کیا گیا وہ پاکستان کے مستقبل کو کیسے دیکھ رہے ہیں تو انہوں نے کہا وہ پاکستان کو آگے بڑھتا ،کامیاب ،ترقی کرتا دیکھ رہے ہیں،پاکستان میں بہت پوٹینشیل ہے ،،اللہ تعالی نے ملک کو سب کچھ عطا کر رکھا ہے ،انہوں نے کہا  بہتری کی توقع ہے ،ہر چیز بہتر ہو گی ،کیونکہ پاکستان مثبت اور درست سمت کی جانب  بڑھ رہا ہے ، پاکستان وسائل سے مالا مال ہے اور میں یقین دلاتا ہوں پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن