• news

شاہ سلمان، ولی عہد کی صدر علوی کو یوم آزادی پر مبارکباد

جدہ (نوائے وقت رپورٹ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان عارف علوی کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن