• news

مریم نواز کی بیٹے کی وفات پر طارق فضل کے گھر جاکر تعزیت

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پارٹی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ جاکر ان کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ مریم نواز شریف نے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مریم نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت بڑا صدمہ ہمت سے جھیلا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن