• news

299شہدا، 397شخصیات کو سوال اعزاز دینے کی منظوری ، تقریب23مارچ کو ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 696 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازنے کی منظوری دے دی۔ مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر 397 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا۔ کووڈ 19 وبا کے 299 شہداء کو بھی سول اعزازات دیئے جائیں گے۔ سول اعزازات عطا کرنے کی تقریب 23 مارچ 2024 کو ہو گی۔ نشان امتیاز پانے والوں میں محمد حفیظ قریشی کو نیو کلیئر، اور  افتخار عارف کو لٹریچر، صلاح الدین کو ہاکی، سید قائم علی شاہ کو پبلک سروس، پی ایم ایل ن کے چیئرمین  راجہ ظفر الحق کو پبلک سروس، سابق گورنر  سٹیٹ بینک  ڈاکٹر شمشاد اختر کو پبلک سروس اور ایئر مارشل ریٹائرڈ نجیب اختر کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔ ہلال شجاعت مشتاق احمد سکھیرا کو ملے گا۔ ہلال امتیاز پانے والوں میں بریگیڈئر (ر) سید سرفراز علی مرحوم، پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمد بیگ، ڈاکٹر مختار احمد، اقرار احمد، قوال راحت علی خان، کلچر میں محمد احمد شاہ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خان، پبلک سروس  میں ڈاکٹر محمد جان صاحب خان ، سید طارق فاطمی، طارق باجوہ ،طارق محمود پاشا، شاہد خان سبطین ایف حلیم کیپٹن ریٹائرڈ اور مفتی عبدالشکور مرحوم شامل ہیں۔ ممتاز صنعت کار سید بابر علی کو بھی ہلال امتیاز دیا گیا۔ ہلال قائد اعظم پانے والوں میں  چین کے  سابق سفیر نونگ رونگ، شیخ منصور بن زید النہیان، ستارہ شجاعت پانے والوں میں طارق محمود، محمد عامر نسیم، ماجد سلیم، ملک اختر حیات خان، محمد یونس شہید شامل ہیں۔ ستارہ امتیاز  پانے والوں میں ڈاکٹر عابد محمود، ڈاکٹر سمیرا اکرام، ڈاکٹر محمد سرور اور سید رضا اخلاق شامل ہیں۔ تمغہ حسن کارکردگی پانے والوں میں ڈاکٹر محمد افضل، پروفیسر ڈاکٹر فیصل، مس زبیدہ، مسٹر حسن عسکری، مسٹر مشکور رضا، نصیر بیگ مرزا، عجب خان، باقر عباس، غلام محمد، عارف نجمی، صحافی سلمان غنی، صحافی امجد عزیز ملک، صحافی سید نقی حیدر نقوی، فاروق عادل، فہد حسین، افتخار احمد، وقار ستی، فہد حسین، افتخار احمد شامل  ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن