• news

14 اگست کا دن ہمیں خود شناسی کا موقع فراہم کرتا ہے: ضیا حیدر رضوی

لاہور (نیوز رپورٹر) انجمن حمایت اسلام کے زیر انتظام دارالشفقت کے چیئرمین سہیل محمود بٹ اور سیکرٹری میاں محمد ارشد نے پاکستان کے 76ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ نائب صدر انجمن و حمایتِ اسلام طبیہ کالج کمیٹی کے چیئرمین حکیم عزیز الرحمن جگرانوی نے معزز مہمانوں، شرکا اور دارالشفقت کے مقیموں کیلئے ظہرانے اور مٹھائی کا  اہتمام کیا۔ ادارہ کے بینڈ نے مارچ پاسٹ کیا اور معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی، کیک بھی کاٹا گیا۔ صدر انجمن ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ14 اگست کا دن ہمیں خود شناسی کا موقع فراہم کرتا ہے، باباے قوم کے وژن کے مطابق خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں اور معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح وتعلیم اور ترقی کے لیے کام کریں۔ اُنھوں نے کہا کہ آئیں عہد کریں آزادی، عفو و درگذر اور اخلاقی اصولوں کو برقرار رکھیں گے ۔تقریب میں مرزا خادم حسین جرال، جسٹس سیّد سخی حسین بخاری، ڈاکٹر شوکت علی، جسٹس رستم علی ملک، مدثر لطیف راں، میاں افتخار احمد، میاں شاہد لطیف دیگر عہدیداران سمیت سینکڑوں اساتذہ، طلبہ اور ملازمین نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن