• news

دی یونیورسٹی آف لاہور میں یوم آزادی پر پرچم کشائی تقریب

لاہور (کامرس رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہور میں 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئر مین بورڈ آف گورنرز اویس رئوف نے پرچم کشائی کی اور بعدازاں تقریب میںقومی ترانہ پیش کیاگیا۔ پر چم کشائی تقریب میں ڈپٹی چیئر مین عزیر رئوف ، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ، رجسٹرار علی اسلم ،پروفیسر ڈاکٹر مغیث اے بیگ ، پروفیسر اصغر ندیم سید سمیت دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔تقریب میں یونیورسٹی گارڈز کی طرف سے پریڈ کی گئی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ چیئر مین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 76سال ہو گئے ہیں لیکن افسوس ناک بات یہ آج ملک کا نوجوان بے روز گار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن