• news

پاکستان کلمہ کی بنیاد پر حاصل ہوا اسکی قدر کرنی چاہیے:ڈاکٹر جاویداکرم

لاہور (نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال کے زیر اہتمام پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی نگراں وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم تھے‘وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے پروفیسر جاوید اکرم اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، ڈینز، فیکلٹی ممبران، نرسز، طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا اظہار خیال کرتے کہنا تھا کہ ہمیں کلمہ کی بنیاد پر پاکستان حاصل ہوا ہے ہمیں اسکی قدر کرنی چاہیے۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر جاوید اکرم‘ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر محمد معین و دیگر نے جشن آزادی کا کیک  کاٹا اور یادگاری شیلڈز دیں۔

ای پیپر-دی نیشن