• news

زندہ قومیں ترقی کیلئے ماضی کو مشعل راہ بناتی ہیں:پروفیسر الفرید ظفر

لاہور(نیوز رپورٹر)76ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسرڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے پروفیسر صاحبان،ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل اور ہیلتھ پروفیشنلز کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ نرسنگ طالبات نے ترنم کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا اور حاضرین نے بھی یک زبان ہو کر ان کا ساتھ دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جنرل ہسپتال پروفیسرالفرید ظفر نے کہا کہ زندہ قومیں آگے بڑھنے کے لیے اپنے ماضی کی شاندار روایات، قربانیوں اور جدوجہد کے سنہری ایام کو مشعل راہ بنا تی ہیں اور14 اگست کا تاریخی دن باہمی ایثار و محبت اور قومی یگانگت کیلئے تجدید عہد کا تقاضا کرتا ہے۔اس موقع پر پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیک کاٹا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن