• news

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب

لاہور (نیوز رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے چھہترواں یوم آزادی ملی جوش و جزبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے ہمراہ قومی ترانے کے پس منظر میں قومی پرچم لہرانے کے ساتھ  قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کیا  اور اس بات کا عہد کیا کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے پروفیسر کامران خالد خواجہ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سال 2022 کا بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔تقریب میں ملی نغموں سے شرکاء  کا لہو گرمایا گیا اور ٹیبلو پیش کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن