• news

پی ٹی وی لاہور مرکز میں یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا

  لاہور (نیوز رپورٹر )  پی ٹی وی  لاہور مرکز کے غوری ہال میں پاکستان کی76 ویں سالگر ہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ساد ہ اور پروقار تقریب میں آئی ایس پی آر کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر محمد آصف، سی سی ای پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں جنرل منیجر پی ٹی وی لاہور مرکز سیف الدین اور پی ٹی وی ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان سمیت ادارے کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایس پی آر کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر محمد آصف نے کہا کہ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ پاکستان کے مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔ سی سی ای پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ وطن عزیزکو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے۔ جنرل منیجر لاہور مرکز سیف الدین اور  یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ملکی نظریات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔آخر میں وطن عزیز کی 76 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن