• news

سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے جہانزیب خان کی ملاقات‘سیاسی امورپر گفتگو

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل و امیدوار پی پی 142خان جہانزیب خان نے ملاقات کی اور انہیں ضلع کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے پرتپاک استقبال اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف نے انہیں پارٹی سرگرمیوں کے فروغ کی ہدایت کی جبکہ خان جہانزیب خان کی طرف سے دورہ شیخوپورہ کی دی گئی دعوت بھی قبول کرتے ہوئے انہوں نے جلد شیخوپورہ آمد کی یقین دھانی کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن