• news

وطن عزیز کی خاطر ہمارے اجداد نے قربانیاں دیں:کمشنر گوجرانوالہ

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیراز ی نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزاد ملک کے حصول کیلئے ہمارے آبائواجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی قومی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ ہمیں قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان،اتحاد اور یقین محکم کو اپنانے کی ضرورت ہے‘وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور قیام پاکستان کے اصل مقصد کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا۔  ہمارے لاکھوں لوگوں نے وطن عزیز کے لیے قربانیاں دیں ان قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج گوجرانوالہ کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری کا دن ہے کیونکہ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کا افتتاح آج ہورہا ہے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا اور ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ کی زیرِ قیادت ریسکیو1122 گوجرانوالہ کے اہلکاروں نے کمشنرآفس میں 14اگست یومِ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔جس میں مہمانِ خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف،  فیاض احمد موہل، سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز ریسکیو 1122 انجینئرتیمور حسن،ریسکیورز اور ریسکیو رضاکاروں نے کثیر تعداد میں بھر پور شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن