بلاول بھٹوزرداری ملک کے نئے وزیر اعظم ہونگے:اظہر محمود ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری اظہر محمود ورک نے کہاہے کہ بلاول بھٹوزرداری اس ملک کے نئے وزیر اعظم ہونگے عمران خان نے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، عمران اور اس کی ٹیم اقتدار کیلئے اداروں پر کیچڑ اچھالتے رہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان اور پارٹی عہدیداران کی بڑی تعداد بھی موجودتھی چودھری اظہر محمود ورک نے کہاکہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہو چکی عمران خان کو عوام نے مستر د کر دیا ہے۔