• news

انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بنانا بہترین فیصلہ ہے: گوادر انٹرنیشنل فورم

 کراچی(کامرس رپورٹر)گوادر انٹرنیشنل بزنس فورم کے چیئرمین سعید راجپوت اور وائس چیئرمین میرحسن بلوچ نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے بلوچستان سے ترقی پسند شخصیات کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا انہوں نے بلوچستان سے نگراں وزیر اعظم کے انتخاب پر اپنے ایک بیان میں کیا۔  سعید راجپوت نے کہا کہ ہم نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے گوادر کے دورے کی بھی اپیل کررہے ہیں تاکہ نگراں حکومت کی خصوصی توجہ کے حوالے سے بزنس کمیونٹی پر واضح ہوجائے۔ اور بزنس کمیونٹی اپنے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جاری و ساری رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن