• news

لاہور چیمبر میں 76ویںیوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لاہور چیمبر کے قائمقام صدر، ظفر محمود چوہدری، نائب صدر عدنان خالد بٹ، نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار، سابق صدور شیخ محمد آصف، محمد علی میاں، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین، سابقہ عہدیداران، مارکیٹ لیڈرز، ایسوسی ایشنز کے سربراہ اور تاجر برادری کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ لاہور چیمبر کے قائمقام صدر ظفر محمود چودھری، نائب صدر عدنان خالد بٹ، سابق عہدیداران، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے پاکستان کا پرچم بلند کیا اورملک و قومی کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ظفر محمود چودھری نے ساری قوم کو پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن