دونوں ٹانگوں سے معذور باہمت بچے نے 238 میٹربلند چوٹی سر کرلی
لندن(این این آئی)دونوں ٹانگوں سے معذور ایک برطانوی لڑکے نے 238 میٹر اونچی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے بعد اس مہم کے دوران معذور نوجوانوں اور دیگر مریضوں کی مدد کے لیے 20 لاکھ پائونڈ جمع کر لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 8 سالہ ٹونی ہوڈگل کو کئی سال تک بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں اور وہ خوف اور تکلیف کی مختلف حالتوں سے گذرتا ہوا پہاڑی چوٹی سرکرنے میں کامیاب ہوگیا۔