• news

چین میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دل دکھی ہے: پاکستانی سفیر

بیجنگ (آئی این پی ) پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر   معین الحق نے چین میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ ان نقصانات پر ہم متاثرہ خاندانوں اور چینی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔   معین الحق نے کہاکہ  پاکستان میں جب میں بھی کوئی قدرتی آفت آئی ہے تو چین نے آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بحالی کے کاموں کے لیے  ہرممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں  نے چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ متاثر بہن بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن