• news

پاکستان عطیہ خداوندی، اس کی پاسبانی اجتماعی سوچ اپنانے سے ہی ممکن: گورنر

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز  یہاں گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں پرچم کشائی کی۔ تقریب کے بعد گورنر پنجاب اور بیگم گورنر بچوں میں گھل مل گئے۔  اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پوری قوم کو  پاکستان کے76ویں یوم آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور ہمارے آبائو اجداد کی بے پناہ قربانیوں اور جدوجہد سے حاصل ہوا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں رب العزت کے اس انعام اور نعمت کی قدر، رکھوالی اور پاسبانی کرنی ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے اگر ہم اپنی سیاسی وابستگیوں اور انفرادی سوچوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی سوچ اپنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن