• news

امریکی سپر سٹور سے خریدے پالک کے پیکٹ میں مینڈک نکل آیا

امشی گین (نیٹ نیوز) امریکی ریاست مشی گین کے شہر ساؤتھ فیلڈ میں ایک فیملی نے مارٹ سے سیل بند پالک خریدی لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے پیکٹ میں ایک زندہ مینڈک تھا۔ خاتون ایمبر وورک نے کہا انہوں نے ارتھ باؤنڈ فارمز کی پالک کا پیکج ساؤتھ فیلڈ میں ٹیلی گراف روڈ پر واقع سپر سٹور سے خریدا۔ایمبر نے  بتایا گھر پر میری بیٹی چیخ رہی تھی اور چلاتے ہوئے کہہ رہی تھی او مائی گاڈ، اس میں ایک مینڈک ہے۔ پہلے پہل تو مجھے لگا اس کی نظر کو کوئی دھوکا ہوا ہوگا تاہم جب انہوں نے خود دیکھا تو حیرت کی انتہا نہیں رہی۔

ای پیپر-دی نیشن