• news

بچوں کے 17 جْڑواں جوڑے پرائمری سکول میں ایک ساتھ داخل

رینفریوشائر(نیٹ نیوز)  سکاٹ لینڈ کے ضلع اینورکلائیڈ کے ایک پرائمری سکول میں اگلے ہفتے  34 جڑواں بچے داخلہ لے رہے ہیں جو 2015 کے بعد سے دوسری بڑی تعداد ہے۔ سینٹ پیٹرکس پرائمری سکول میں بچوں کے 17 جڑواں جوڑوں کا پہلا دن ہوگا۔ 2015 میں  19 جوڑوں یعنی 38 بچوں نے پرائمری سکول میں ایک ساتھ داخلہ لیا تھا جو عالمی ریکارڈ ہے۔ جڑواں جوڑے داخلے سے پہلے سکول میں ڈریس ریہرسل کے لیے جمع ہوئے جہاں 2015 میں داخلہ لینے والے 38 جڑواں بچے بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن