• news

پاکستان کلمہ طیبہ کے نظریہ پر معرض وجودمیں آیا:مفتی شیر القادری

لاہور( نامہ نگارخصوصی) اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین داروغہ والا کے زیر اہتمام یوم پاکستان اور یوم ولادت سلطان الفقر (ششم) سلطان محمد اصغر علی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ مفتی محمد شیر القادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے ۔اگر آزادی کی اہمیت جاننی ہے تو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے پوچھو، روہنگیا اوربھارت میں مسلمانوں  سے پوچھو۔پاکستان کلمہ طیبہ کے نظریہ پر معرض وجودمیں آیا ہے ۔بطورمسلمان ہمیں غوروفکر کرنی چاہیے اوراسکی کی حفاظت کرنے کیلئے اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔ تقریب میںخادم اعلیٰ شکیل احمد،نائب ناظم محمد بلال حسن ،ناظم اعلیٰ حاجی محمد نواز،غلام مصطفی ،محمد افضل ودیگر افرادنے شرکت کی۔   

ای پیپر-دی نیشن