• news

سعودی عرب اسلام کے بنیادی اصول اعتدال کو فروغ دے رہا:ساجد میر

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ میانہ روی اور اعتدال اسلام کا طرہ امتیاز ہے۔نسل نو کو تشدد پسندی سے دور رکھنا علماء کی ذمہ داری  ہے، سعودی عرب اعتدال کو فروغ دے رہا ہے جو اسلام کا بنیادی اصول ہے ۔ مسلمانوں میں اتحاد  پیدا کرنے اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مملکت سعودیہ کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔اس امر کا اظہار انہوں نے مکہ مکرمہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی میںدو روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو عبادات اور معاملات میں اعتدال پسندی کا حکم دیا۔کانفرنس سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسلام میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں بدقسمتی سے آج منفی سوچ کے کردار اسلام کے اعلی تصورات کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن