• news

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج خواتین گلبرگ لاہور میں یوم آزادی کی تقریب

لاہور (نیوز رپورٹر )  ڈائریکٹوریٹ آف لاہور ڈویژن لاہور کی ہدایات پر کالج ہذا میں پاکستان کا 76 واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا گیا جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دعا کی گئی۔ 9بجے صبح کالج ایڈ من گراؤنڈ میں  پرچم  کشائی کی گئی طالبات نے خوبصورت ملی نغمے پیش کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔یوم آزادی کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ کی پہلی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا جس میں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز لاہور محمد زاہد میاں، مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر، ڈائریکٹر آف پبلک انسٹرکشن پنجاب لاہور، ڈائریکٹوریٹ کے عملے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مس نورین اختر ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بجٹ  شہزاد منورنے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آغا محمد علی نے ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انہوں نے تقریب کے آخر میں طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

ای پیپر-دی نیشن