سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی کیس پرسوں سماعت کیلئے مقرر کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 18 اگست کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ کا حصہ ہوں گے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔