• news

حریت کانفرنس کا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے سامنے مظاہرہ

اسلام آباد(وقائع نگار )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان اور لبریشن کمیشن نے آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے  مظاہرہ کیا*کل جماعتی حریت کانفرنس ازاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر زیر قیادت بھارتی ہائی کمشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہرے کے دوران  مظاہرین نے’ہم چھین کر لیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی‘‘ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کے یوم آزادی کے دن پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے ،آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان ڈے منایا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، کشمیریوں نے بھارت کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 76 سال سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور بھارت ظلم وجبر کرنے کے باوجود تحریکِ ازادی کو دبانے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور بھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ مقررین نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا تو بھارتی فوج کو رسوا ہوکر خطے سے نکلنا پڑے گا۔مقررین نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ پورے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔اس موقع پر خطاب حریت رہنمائوں اور دیگر قایدین نے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن