• news

وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ 15سال کیلئے آئوٹ سورس کرنے کا پلان منظور کر لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ 15سال کے لئے آوٹ سورس کرنے کا پلان منظور کر لیا، آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی، خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا،سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم، سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہو گی،  تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال بنانے کی اجازت ہو گی،انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ، شاپس رینٹ تھرڈ پارٹی کے ذمے ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن