• news

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ‘ دو دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن