• news

پاکستان میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں، نگران وزیراعظم سے ملکر کام پر تیار ہیں: امریکہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ و یدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ جانتے ہیں پاکستان میں حکومت تحلیل کر دی گئی ہے۔ عبوری وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ اہم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان سے شراکت داری جاری رکھیں گے۔ پاکستان میں معاشی استحکام‘ خوشحالی اور سلامتی چاہتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان پر تفصیلی بات چیت کیلئے پاکستانی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان سے انسداد دہشتگردی پر مذاکرات اور مشاورت جاری ہے۔ علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک امریکہ مفادات مشترکہ ہیں۔ عسکریت پسندوں‘ دہشتگرد گروہوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ ہم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ قانون کی حکمرانی کے تحت شہریوں کی حفاظت‘ تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن