سپریم کورٹ نے خادم حسین رضوی کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے بانی مرحوم خادم حسین رضوی کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی۔دوران سماعت سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مدعی بیرسٹر مسرور اور مدعا علیہ خادم حسین رضوی دونوں انتقال کرچکے ہیں، موجودہ مقدمے کو نمٹایا جاتا ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی۔