اسلام آباد‘دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد راشد شہید
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس پکٹ پر17 جنوری 2022 کو دہشتگردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد راشد شہید ہوگئے شہیدہیڈ کانسٹیبل محمد راشد کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹراکبرناصرخاںسمیت سینئر پولیس افسران و ملازمین نے نماز جنازہ میں شرکت کی اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی،آئی سی سی پی او اور سینئر پولیس افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورپورے سرکاری اعزاز کے انکی میت کو ان کے آبائی علاقے روانہ کیا،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںنے لواحقین سے ملاقات کی پولیس فورس کی طرف سے اظہار افسوس کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی، شہید ہیڈ کانسٹیبل نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا شہید کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،17جنوری 2022کوتھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ میں ناکہ چمن روڈ جیلانیہ چوک پر اے ایس آئی ارشد محمود ہمرا ہ ہیڈ کانسٹیبل منور حسین ، ہیڈکانسٹیبل محمدراشد،کانسٹیبل روزامین ،کانسٹیبل اظہر سنیپ چیکنگ پر موجود تھے کہ بوقت تقریبا9:30بجے رات دونامعلوم موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے ناکہ پر آکر کلاشنکوف اور پستول سے حملہ کرتے ہوئے پولیس ملازمان پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل منورموقع پر شہید ہوگئے جبکہ ہیڈکانسٹیبل محمدراشد اور کانسٹیبل روز آمین شدید مضروب ہوئے تھے۔