چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمشن کاروائی کالعدم قرار دینے کی درخواست
لاہور(خبرنگار) چیئر مین تحریک انصاف کیخلاف توہین الیکشن کمشن کیس کی کاروائیاں کالعدم قرار دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے وکیل سمیر کھوسہ کے توسط سے درخواست دائر کی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔ جس میں کہا گیا ہے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بیان بازی کرنے کے الزام میں چیئر مین تحریک انصاف کوطلبی کے نوٹس جاری ہوئے الیکشن کمشن نے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے الیکشن کمشن کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اقدام ماورائے آئین وقانون تھا الیکشن کمشن پیش ہونے پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی الیکشن کمشن ادارہ ہے عدالتی اختیار استعمال نہیں کرسکتا لہذا عدالت سے استدعا ہے توہین الیکشن کمشن سے متعلقہ تمام اقدامات اور کاروائیاں کالعدم قرار دے۔