• news

بھارت کا نام نہادیوم جمہوریہ پوری قوم کیلئے یوم سیاہ ،سردار عتیق

مظفرآباد/راولپنڈی(این این آئی) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے نام نہادیوم جمہوریہ پر پوری قوم کیلئے یوم سیاہ ہے۔ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں اانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ہندوستان کشمیری عوام کی آزادی پر شب خون مار کے خود آزادی کا جشن منائے اس عمل کو پوری کشمیری عوام کبھی تسلیم نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر و پاکستان کا روح و جان کا رشتہ ہے ۔ قائداعظم کا فرمان تھا کہ پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیر ضروری ہے ۔ پاکستان کی بقاء کیلئے کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔ ہم پہلے پاکستانی پھر کشمیری ہیں ۔ انشاء اللہ 76سال سے جاری تحریک آزادی کشمیر کامیاب ہوکر رہے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم کانفرنسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حق آزادی کسی کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولا قابل قبول ہے سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ریاست جموں کشمیر سے غیر ملکی افواج کا انخلاء یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان  مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور بھارت سے آزادی کوپایہ تکمیل تک پہنچانے  میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ کشمیری پچھلے 75 سال سے بھارتی ناجائز قبضے سے آزادی اور پاکستان کی تکمیل اور قاید اعظم محمد علی جناح کے خوب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔  5 اگست ۲۰۱۹ کے بعد بھارتی  حکمرانوں اور فوجیوں نے تعلیم، کاروبار اور معاشی سرگرمیوں میں جان بوجھ کر مداخلت کرنے سے کشمیری عوام کے کاروبار اور مستقبل کو بری طرح متاثرکیا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو بلاجواز نشانہ بنایا جاتا ہے ان کا مستقبل چھیناجارہاہے ، اور تمام اقتصادی و کاروباری سرگرمیاں روک دی گئی ۔  انہوں نے کہا مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے کشمیری عوام بھارت کے قبضے کے خلاف سرپا احتجاج ہیں اور ان کے حق خودارادیت کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کوسلام پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن