• news

قوم میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی سکت نہیں: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی سکت نہیں۔ مرکزی و صوبائی نگران حکومتیں سکیورٹی کی بگڑتی صورت حال اور مہنگائی پر قابو پائیں تاکہ عوام کے لیے جینا آسان ہو۔ سابقہ حکومت سے معیشت بہتر نہیں ہوئی، اسمبلیوں نے بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا۔ قومی خزانہ ہیوی ویٹ کابینہ، پروٹوکول، مراعات پر پانی کی طرح بہایا گیا۔ وہ ثمر باغ دیر پائن میں جماعت اسلامی کے اراکین اور ورکرز کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔امیر جماعت نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے ایک اور واقعہ پر شدید غم و غصہ اور دکھ کا اظہار کیا اور اس بہیمانہ اقدام کی پرزور مذمت کی۔ امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان کی حکمران سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، انہیں عوام کی بہتری سے کوئی غرض نہیں۔ نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں کو ایک بار نہیں بار بار اقتدار ملا اور انہوں نے ہر دفعہ عوام سے دھوکا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن