گلگت کی غیر سر پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیماؤں کیساتھ حادثہ، ایک لاپتہ
گلگت(نوائے وقت رپورٹ) گلگت کی غیر سر شدہ پہاڑی کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہو گئے، ایک لاپتہ ہو گیا۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق دونوں جاپانی کوہ پیما تاکایاسو سیمبا اور شنجی تمورا گلگت کے علاقے خپلو کے گاؤں کاندے کی پہاڑی سر کرنے کیلئے روانہ ہوئے تھے، دونوں کوہ پیما اب تک سر نہ ہونے والی پہاڑی سر کرنا چاہتے تھے۔الپائن کلب کے مطابق پہاڑی سر کرتے ہوئے 11 اگست کو دونوں جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوکر 70 میٹر نیچے آگرے تھے، حادثے کے وقت دونوں 5380 میٹر کی بلندی پر تھے۔الپائن کلب کے مطابق زخمی تاکایاسو سیمبا اپنی مدد آپ کے تحت واپس بیس کیمپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم شنجی تمورا شدید زخمی ہونے کے بعد پہاڑ میں پھنس گئے تھے۔الپائن کلب کے مطابق زخمی کوہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو پہنچا دیا گیا تھا تاہم 3 دن تک تلاش کے بعد بھی شینجی کا سراغ نہ ملا جس پر ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا۔