• news

توقع ہے نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناؤمیں کمی آئیگی،شاہ محمودقریشی

اسلام آ باد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تنا ؤکی صورتحال میں کمی آئے گی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بہتر یہی ہوگا نگراں سیٹ اپ میں  ایسے لوگ آئیں جو واقعی غیرجانبدار ہوں، نگران حکومت کے پاس موقع ہے کہ پی ڈی ایم کی پیدا کردہ تنا ؤکی صورتحال  ختم کرے، غیرجانبدار لوگ نگران سیٹ اپ میں آئیں تاکہ الیکشن کمیشن کی صحیح معاونت کرسکیں۔ انہوں نے کہا توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تنا کی صورتحال میں کمی آئے گی، نگران حکومت بطور جذبہ خیرسگالی گرفتارخواتین کی رہائی کااعلان کرے تو اچھی پیش رفت ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں،چیئرمین پی ٹی آئی 180 سے زائد کیسز میں جکڑے ہوئے ہیں، وکلا کی رسائی اور مشاورت ضروری ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قانون کے مطابق سہولیات کیوں نہیں دی جارہی؟

ای پیپر-دی نیشن