موٹروے پولیس نے کروڑوں روپے کی آئس سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام،رشکئی سروس ایریا کے قریب دوران پیٹرولنگ سیکٹر کمانڈر M-1 شفیق الرحمن نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا ۔جس پر ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔اس صورتحال میں سیکٹر کمانڈر ایم ون نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی ہدایت جاری کی اور خود اس کا پیچھا کیا ۔موٹروے پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر ملزم نے گاڑی سڑک سے اتار دی اور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ۔ مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 15 پیکٹ آئس برآمد موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ آئس کا کل وزن 15 کلو 600 گرام تھا ۔عالمی مارکیٹ میں آئس کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے ۔متوقع طور پر ائس پنجاب کی جانب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کر کے گاڑی اور منشیات، تھانہ تور ضلع مردان پولیس کے حوالے ۔واضح رہے، ڈی ائی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک کی جانب سے مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری تھی ۔مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔