گوجرانوالہ :چوری کی موٹر سائیکل خریدنے کے الزام میں نوجوان پر بیہمانہ تشدد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سابق ٹکٹ ہولڈرمسلم لیگ ق کے بھائیوں نے چوری کی موٹر سائیکل خریدنے کے الزام میں ڈیرے پر اپنی ہی عدالت لگا لی ، نوجوان پر بیہمانہ تشدد کی انتہا کر دی ، نازک اعضا میں مبینہ طور پر سوٹیاں گھساتے رہے ، نومسلم کالونی کے رہائشی اقبال نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کو تحریری درخواست میں الزام عائد کیا خواجہ عدنان حسن اور خواجہ عاطف کے ملازم اسکے کباڑخانہ سے اسکے ملازم بابر کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے ڈیرے پر لے گئے جہاں پر انہوں نے چوری کی موٹر سائیکل خریدنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکو اس قدر مارا وہ مان گیا ،درخواست گزار کا کہنا ہے حالانکہ بابر نے موٹر سائیکل نہیں خریدی ، محلے دار اکٹھے ہو کر خواجہ عدنان اور خواجہ عاطف کے ڈیرے پر گئے تو عاطف نے انہیں گالیاں دینے کیساتھ ہارون نامی نوجوان کو بھی زدوکوب کیا ، علم ہونے پر تھانہ سیٹلائٹ ٹائون سے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے نوجوان بابر کو بازیاب کراکر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جبکہ ہسپتال میں زیر علاج محنت کش کا الزام تھا اسکے کپڑے اتار کر بیہمانہ تشدد کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔