• news

ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک، 33 زخمی

کیریبین(آئی این پی)کیریبین  جزیرے پر واقع  ملک ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے کے نتیجے میں  نومولود سمیت 3افراد ہلاک جبکہ 33زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا  کے مطابق   ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو کے کاروباری مقام پر   زوردار دھماکا ہوا جس  کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے  ٹوٹ گئے اور سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،کیریبین  کے ادارہ برائے صحت کے مطابق دھماکے میں اب تک 3افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،  ہلاک ہونے والوں میں 4ماہ کا نومولود بھی شامل ہے  جس  کا جسم 90فیصد تک جھلس گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 33افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اسپتال میں طبی علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن